چمپینز لیگ، بیشکتاش نے تاریخ رقم کر دی

کوارٹر  فائنلز کے لیے  بطور گروپ لیڈر  کوالیفائی کرنے کو ضمانت میں لینے والی  ترک ٹیم  نے   اس طرح ترک فٹ بال کی تاریخ میں  ایک  نیا ریکارڈ قائم کیا  ہے

852379
چمپینز لیگ، بیشکتاش نے تاریخ رقم کر دی

ترک ٹیم بیشکتاش نے چمپینز لیگ میں تاریخ رقم کی ہے۔

جی گروپ میں کل بیشکتاش  کا مقابلہ پرتگالی ٹیم پورتو سے ہوا ، یہ میچ ایک۔ ایک گول سے برابر رہا۔

اس نتیجے کے ساتھ  کوارٹر  فائنلز کے لیے  بطور گروپ لیڈر  کوالیفائی کرنے کو ضمانت میں لینے والی  ترک ٹیم  نے   اس طرح ترک فٹ بال کی تاریخ میں  ایک  نیا ریکارڈ قائم کیا  ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  بیشکتاش کی اس شاندار کامیابی  پر   تہنیتی پیغام دیا۔

جناب  ِ صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ"میں  چمپینز لیگ  میں احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیشکتاش کو  دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں  اور کوارٹر  فائنلز میں بھی اس کی کامیابی کا دُعا گو ہوں۔

گروپ جی کے دیگر میچ میں جرمن ٹیم لیپ زگ نے فرانسیسی ٹیم مناکو کو 4۔ 1 کے اسکور سے شکست دے دی۔ جس سے  یہ 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں  تیسرے نمبر پر آگیا ہے تو  پورتو  بھی 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں