سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے ٹورنا منٹ کا اہتمام

جدہ  کے شاہ عبداللہ اسٹیڈیم میں منعقدہ  مقابلوں کومحض   خواتین تماشائیوں نے ہی دیکھا

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے ٹورنا منٹ کا اہتمام

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے لیے  باسکٹ بال ٹورنا منٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جدہ  کے شاہ عبداللہ اسٹیڈیم میں منعقدہ  مقابلوں کومحض   خواتین تماشائیوں نے ہی دیکھا۔

سعودی عرب کی شوری کونسل کی رکن اور جدہ یونائیٹڈ  باسکٹ بال  ٹیم کی بانی رکن  لینہ   الا مینہ   نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ یہ ٹورنا منٹ مستقبل میں کھیلوں کے  دیگر شعبوں میں  بھی خواتین کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

الا مینہ نے بتایا  کہ  ان مقابلوں نے خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بلا شبہہ یہ  ٹورنامنٹ  مستقبل میں خواتین  کے اجتماعی  کھیلوں کی مفاہمت کے حوالے  سےخواہشات اور اپیلوں کا جواب   ثابت ہو گا اس طرح   کھیلوں کی مزید سرگرمیوں کا اہتمام  ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں