وودا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن کے فاتح

وودا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن ریس  کی مردوں کی دوڑ میں کینیا الاصل فرانسیسی ایتھلیٹ ابراہم کپروٹک اور خواتین میں کینیا الاصل رُتھ چیپن گیٹک پہلے نمبر پر رہیں

وودا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن کے فاتح

وودا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن ریس  کی مردوں کی دوڑ میں کینیا الاصل فرانسیسی ایتھلیٹ ابراہم کپروٹک اور خواتین میں کینیا الاصل رُتھ چیپن گیٹک پہلے نمبر پر رہی ہیں۔

ریس 15 جولائی شہداء پُل  کے ٹوٹل ٹیکس  نقاط سے تقریباً 250 میٹر پیچھے سے شروع ہوئی اور سلطان احمد اسکوائر  پر جا کر  ختم ہوئی۔

42 کلو میٹر 195 میٹر لمبی اس ریس کو   ابراہم کپروٹک   نے 2 گھنٹوں 11 منٹ اور 22 سیکنڈ میں مکمل  کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کینیا کے جیکب کینڈا گور  2 گھنٹے 11 منٹ  اور 27 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کے بازو وورکو 2 گھنٹے 11 منٹ 39 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

وودا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن ریس  کی خواتین کی دوڑ میں کینیا کی رُتھ چیپن گیٹک 2 گھنٹوں 22 منٹ اور 36 سیکنڈ میں ریس کو مکمل کر کے پہلے نمبر پر،  کینیا کی ویزیلین جیپ کیشو 2 گھنٹوں 22 منٹ 40 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کی لیٹےبرہان  ہائے لائے 2 گھنٹوں 25 منٹ 14 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال میں "بچوں  " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ  استنبول میراتھن میں  100 ممالک سے تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار افراد نے شرکت کی ۔

میراتھن کا سلوگن " ہم بچوں کے مستقبل کے لئے دوڑ رہے ہیں" تھا۔



متعللقہ خبریں