کپادوکیہ الٹرا۔ٹرائل ریس شروع ہو رہی ہے

کپادوکیہ الٹرا۔ٹرائل ریس 63 ممالک سے 680 کھلاڑیوں کی شرکت سے 21 سے 22 اکتوبر کو اُرگُپ میں شروع ہو رہی ہے

822524
کپادوکیہ الٹرا۔ٹرائل ریس شروع ہو رہی ہے

اسپورٹس ٹوئرازم اور ترکی کے تعارف کے حوالے سے ایک اہم سرگرمی  'کپادوکیہ الٹرا۔ٹرائل ریس' 63 ممالک سے 680 کھلاڑیوں کی شرکت سے 21 سے 22 اکتوبر کو اُرگُپ میں منعقد ہو رہی ہے۔

کپادوکیہ الٹرا ۔ٹرائل ریس کے منتظمین میں سے آرگیوس ٹریول کے منتظم 'آئیدن آئی حان  گیونے ' نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریس کے شرکا کے لئے  114 کلو میٹر  ٹریک  کو 24 گھنٹوں، 61 کلو میٹر ٹریک کو 12 گھنٹوں 30 منٹ  اور 36 کلو میٹر ٹریک کو 6 گھنٹوں میں مکمل کرنا ضروری ہے۔

گیونے نے کہا  ہےکہ ریس میں شرکاء کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی 680 کھلاڑی ریس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 50 ممالک سے 100 کھلاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا تھا جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 63 ممالک سے 684 کھلاڑیوں تک جا پہنچی ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ سال کے مقابلے میں مقامی  کھلاڑیوں کی تعداد میں بھی 30 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

گیونے نے کہا کہ ریس کے لئے رجسٹریشن کروانے والے کھلاڑیوں کی عمریں 19 سے 71 سال کے درمیان ہیں اور ان میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریس علاقے کے سیاحتی  سیکٹر کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔



متعللقہ خبریں