آذربائیجان میں فارمولا ون کا ہیجان

60 فیصد ٹکٹیں روس، برطانیہ، یوکیرین، جارجیا، آسڑیا، فن لینڈ، امریکہ، جرمنی اور دیگر ملکوں سے  آنے والے  کھیلوں   کے شائقین نے خریدی ہیں

759005
آذربائیجان میں فارمولا ون کا ہیجان

فارمولا ون   میں سیزن کے  آٹھویں مرحلے   آذربائیجان گرینڈ  پری  کے  پریکٹس    چکر شروع ہو گئے ہیں۔

اس  ایونٹ کو 18 ہزار   افراد نشستوں پر    اور دس ہزار   کھڑی حالت میں     دیکھ رہے ہیں۔

60 فیصد ٹکٹیں روس، برطانیہ، یوکیرین، جارجیا، آسڑیا، فن لینڈ، امریکہ، جرمنی اور دیگر ملکوں سے  آنے والے  کھیلوں   کے شائقین نے خریدی ہیں۔

دوسری جانب   کیسپین  سی  کے  کنارے      ریس کے منعقد ہونے والے    نیشنل پارک میں  مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ساحل سمندر پر لگائے  اسٹالز پر آذربائیجان  کی ثقافتی مصنوعات  سمیت   دستکاری کے     نمونوں کا تعارف   کرایا جا رہا ہے ۔

ترک پاپ موسیقی کی ممتاز شخصیت طارقان  نے باقو میں منعقدہ  فارمولا ون آذربائیجان  گرینڈ پری    کے  شائقین   کے لیے کنسرٹ پیش کیا۔  مقامی و غیر ملکی  ہزاروں کی تعداد میں شائقین  نے   طارقان کو دل کھول کر داد دی۔



متعللقہ خبریں