سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا اوپن کی فاتح سیرینا

سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا  کو، سیمی فائنل میں کروشین کھلاڑی لوسیس بارونی کو اور فائنل میں اپنی بڑی بہن وینس کو شکست دے کر  سیرینا ولئیمز چیمپئن بن گئیں

661209
سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا اوپن کی فاتح سیرینا

سنگل ویمن عالمی نمبر 2 ٹینس کھلاڑی سرینا ولئیمز نے آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کو جیت کر "اوپن  ٹینس میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے والی کھلاڑی " کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا  کو، سیمی فائنل میں کروشین کھلاڑی لوسیس بارونی کو اور فائنل میں اپنی بڑی بہن وینس کو شکست دے کر  سیرینا ولئیمز چیمپئن بن گئی ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا اوپن میں 7 اور کُل 23 گرینڈ سلام  کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

35 سالہ امریکی کھلاڑی سیرینا ولئیمز نے اس کامیابی کے ساتھ امریکہ اوپن کی قیادت  دوبارہ حاصل کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں