اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 42، شان مسعود 1، اظہر علی 8، یونس خان 28، کپتان مصباح الحق 35، سرفراز احمد 7 اور اسد شفیق 39، یاسر شاہ 10، وہاب ریاض 19 اور محمد عامر 29 رنز بنا پائے

537392
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کی جانب سے دیئے گئے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پورٹی ٹیم 235 رنز ہی بناسکی یوں قومی ٹیم کو 330 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 565 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی۔ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذمہ دارانہ بلے بازی کرنے میں ناکام رہا۔ سب سے سینئر بلے باز یونس خان وکٹ پر کھڑے رہنے کی بجائے چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا حال بھی ان سے مختلف نہیں تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 42، شان مسعود 1، اظہر علی 8، یونس خان 28، کپتان مصباح الحق 35، سرفراز احمد 7 اور اسد شفیق 39، یاسر شاہ 10، وہاب ریاض 19 اور محمد عامر 29 رنز بنا پائے۔ یوں پاکستان کی پوری ٹیم 565 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 234 رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، معین علی اور ووکس نے 3، 3 جبکہ روٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم کو 198 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا تاہم کپتان ایلسٹر کک نے فالو آن کے باوجود پاکستان کو دوبارہ کھیلنے کی دعوت دینے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج انگلینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 173 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔  



متعللقہ خبریں