ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.01.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.01.19

1130761
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.01.19

*** روزنامہ اسٹار "انہیں اس کا بھاری بدل چکانا پڑے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے یونین آف چیمبر اینڈ کموڈٹی ایکسچینج کی اقتصادی شوریٰ سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوہِ جودی اور گبار میں دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد نہیں کر رہے وہ ہمارے لئے دوسرا پلان ہے۔ ہمارا پہلا پلان سرحد پار دہشت گردی اور دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہے۔ یقیناً یہ کوئی آسان جدوجہد نہیں ہے اور مستقبل میں بھی آسان نہیں ہو گی۔ حملہ آور خواہ جو کوئی بھی ہو اسے معمولی سے حملے کا بھی سخت ترین بدل   چکانا پڑے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "استنبول میں رہنے کے 5 اسباب میں سے ایک" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ معروف کاروباری و اقتصادی روزنامے فنانشیل ٹائمز   نے اپنی 21 جنوری کی اشاعت میں "استنبول میں جینے کے 5 اسباب میں سے ایک" کے عنوان سے خبر شائع کی ہے۔ خبر میں استنبول کے ایک عصری فنّی و ثقافتی  مرکز ہونے کو ان اسباب میں سرفہرست دکھایا گیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ماہِ ستمبر میں ساتویں براعظم کے عنوان سے ترکی اور دنیا بھر سے متعدد فنکاروں کی شرکت سے 16 ویں استنبول بئینل کا انعقاد ہو رہا ہے۔  دو سال میں ایک دفعہ منعقد ہونے والے اس میلے کا انعقاد فرانسیسی میوزئم منیجر ، مصنف اور ماہرِ تعلیم  نکولس بوریاڈ  کے زیر انتظام  ہو گا ۔ یہ میلہ سال 2019 کے بین الاقوامی فنّی و ثقافتی کیلنڈر کی سب سے زیادہ مرکز توجہ بننے والی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "استنبول ائیر پورٹ کی منتقلی کی تاریخوں سے دنیا کو سرکاری سطح پر  آگاہ کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ NOTAM کے نام سے پہچانے جانے والے ہوابازوں کو نوٹس دے کر دنیا کو  استنبول ائیرپورٹ کی منتقلی کی تاریخوں سے باخبر کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفر پروگرام کے مطابق استنبول ائیر پورٹ پر منتقل ہونے کا عمل یکم مارچ 2019 شام 3 بجے شروع ہو گا اور 3 مارچ  2019 رات 12 بجے ختم ہو جائے گا اتاترک ائیرپورٹ  پر چارٹرڈ اور دیگر اندرون اور بیرون ملک پروازیں اور تجارتی رسل و رسائل  کے لئے کی جانے والی پروازیں 3 مارچ 2019 رات 12 بجے  سے بند ہو جائیں گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "انطالیہ 2019 میں بھی ٹوئرازم  ریکارڈ کے ساتھ داخل ہوا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 2019 کے پہلے 20 دنوں میں انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سال 2018 ریکارڈوں کا سال تھا لیکن موجودہ اعداد و شمار اس سے بھی  63 فیصد زیادہ ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " THY کی طرف سے سُپر باول" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی اسپورٹس اورگنائزیشن امریکن نیشنل فٹبال لیگ  'سُپر باول' کے نام سے اپنا فائنل میچ 3 فروری کو انطالیہ میں کھیلے گی۔ ٹرکش ائیر لائنز THY سُپر باول کے لئے براہ راست انطالیہ کے لئے پرواز کرے گی اور اس کےاشتہار کے ذریعے ایک دفعہ پھر سُپر باول میں شامل ہو گی۔ اشتہار سے THY کا ہدف امریکہ میں اپنی شہرت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا اور میچ کے لئے دنیا بھر کے مختلف مقامات سے زائرین کو انطالیہ لانا ہے۔



متعللقہ خبریں