اخبارات کی جھلکیاں

11.01.19

اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ٹائمز: ایردوان علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKوائے پی جی کے معاملے میں حق بجانب ہیں" کے زیر عنوان لکھتا  ہے کہ برطانوی روزنامہ ٹائمز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے میں صدر   رجب طیب ایردوان کو حق بجانب ٹہرایا جا رہا ہے۔ PKK اور وائے پی جی کے درمیان کوئی فرق نہ ہونے پر زور دینے والی اس خبر میں  واضح کیا گیا ہے کہ  دنیا کی  عظیم  ترین  سرمایہ دار طاقت نیٹو اور مغربی  اتحاد کے لیڈر امریکہ کی آئیڈیالوجی،  غیر فیشن   ہونے والے مارکزم  اور مُرے  بک چن  نامی  بہت کم   علم ہونے والے  نراجی فلسفے  کے عقیدے کے درمیان  پھنس کر رہ جانےو الی  دہشت گرد تنظیم وائے پی جی /PKK   سے تعاون و مدد کرنا ایک ذی فہم بات نہیں ہے۔

روزنامہ وطن "امریکی وفد پیٹریاٹ کے معاملے پر  بات چیت کے لیے ترکی آرہا ہے"  کے  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ 15 تا 16 جنوری  ایک امریکی وفد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی فروخت  پر بات چیت کی غرض سے ترکی آئے گا۔ یہ وفد آئندہ ہفتے  دفاعی صنعت کے ادارے میں مذاکرات کرے گا، امریکہ نے اس نظام کی فروخت کے لیے پیشگی شرط کے طور پر روسی  ایس۔ 400 میزائل نظام  کی خرید سے باز آنے  کو  ترکی کے سامنے رکھا ہوا ہے۔ تا ہم ترکی ایس۔ 400 کے معاملے میں اٹل ہے۔  ترکی سے بھی ایک وفد ماہ جنوری کے آخیر میں واشنگٹن کا دورہ کرے گا۔

روزنامہ صباح "قومی  سافٹ ویئر سے پہلا پیغام"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ فوجی پلیٹ فارم اور کمان مراکز کے درمیان حربہ معلومات کے با حفاظت طریقے سے   تبادلے  کے لیے جاری تحقیقات کا ثمر ملنے لگا ہے۔  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فرم میل سافٹ   نے مقامی و قومی حربہ ڈاٹا لنک  سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ نیٹو کے معیار کا حامل یہ سافٹ ویئر ترکی میں تیار کیے جانے والے وائر لیس، موڈیم اور کرپٹو سسٹمز  کے ذریعے  ٹاسک پورے کر سکنے والے فوجی پلیٹ  فارموں کے درمیان قومی لنک کی بدولت تشکیل دیے جانے والے ایک نیٹ ورک کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔  کامیابی کے ساتھ تجربہ کردہ  اس سافٹ ویئر   کا پہلا  پیغام یہ تھا:"مرحبا اے تاریخی لمحات"

روزنامہ خبر "ہدف 70 ملین سیاح، 70 ارب ڈالر کی آمدن"  جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ وزیرِ ثقافت و سیاحت مہمت ایرسوئے  نے امسال ہالینڈ میں 49 ویں بار منعقدہ ٹورزم نمائش میں شرکت کی۔ ترک سیاحتی سرگرمیوں سے وابستہ شخصیات کی گہری  دلچسپی کی حامل اس نمائش کے دوران وزیر ایرسوئے نے   وضاحت کی کہ ترک شعبہ سیاحت نے سال 2018 میں اہم سطح  پر   پیش رفت کی  ہے۔ سن 2019 میں سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے 18 تا 20 فیصد اضافے کی توقع کا اشارہ دینے والے ترک وزیر نے واضح کیا کہ "رواں سال میں 52ملین سیاحوں  کا ہدف مقرر کیا گیا ، لیکن اب  ہم نے اپنے اہداف میں بلندی لاتے ہوئے اسے  70 ملین سیاح، 70 ارب ڈالر کی آ مدن" کی شکل میں بدل دیا ہے۔

روزنامہ سٹار "حلال شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کا سر فخر بلند کرنے والا انعام" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ  حلال ٹورزم کے شعبے میں ترکی  میں قائد کی حیثیت کے مالک اور گاہکوں  کو بلند سطح کی خدمات و سہولتیں فراہم کرنے والے ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ  کے فائیو سٹار عدین بیچ ہوٹل نے دنیا بھر میں 9 لاکھ ہوٹلوں اور 80 لاکھ سیاحوں کے ساتھ کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق اپنا  نام ایوارڈ کے حقدار وں کی فہرست  میں درج کرایا ہے۔ عدین بیچ ہوٹل "ہالی ڈے چیک 2019"   میں  جگہ پانے والے  ہوٹلوں کی صف میں شامل ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں