ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

26.10.18

1076186
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترکی، بحیرہ روم اور بحیرہ ایجین کا فضا سے جائزہ لے رہا ہے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ یونان  کی مشرقی بحیرہ روم اور ایجین  میں تناؤ میں اضافہ کرنے والے اقدامات کا واضح الفاظ میں  جواب دینے والا ترکی  ،  اب کے بعد ایسی  حرکتیں آنے کی صورت میں سخت ترین طریقے سے جواب دے گا۔  وزیر ِ دفاع خلوصی آقار کی جانب سے  "دوسری بار  چھیڑا خانی کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے"  انتباہ  دیے جانے والے علاقے میں  ڈراؤن طیارے بھی گشتی پروازیں کر رہے ہیں۔ علاقے سے تفصیلی  معلومات  یکجا کرنے والے آنکا ڈراونز  مشرقی بحیرہ روم اور ایجین میں یونانی عناصر کی تمام تر حرکات  و سکنات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ وطن "معاہدے طے، ترکی اور امریکہ مشترکہ طور پر  تیل کی تلاش  کریں گے" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ پیٹرول  تلاش کرنے والی امریکی فرم شلم برگر  اور ترک پیٹرولیم فرم کے مابین بحیرہ روم میں ڈرلنگ امور کے دائرہ کار میں 15 ملین ڈالر کی مالیت کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔  امریکی فرم  ،  ترکی میں  تیل تلاش کرنے  کے  لیے   بروئے کار لائے جانے والے فاتح بحری جہاز  کو فنی خدمات فراہم کرے گی۔ فاتح بحری جہاز رواں ماہ کے اختتام سے انطالیہ کے کھلے سمندر  کی گہرائیوں میں تیل کے ذخائر کا کھوج لگانے کا کام شروع کرے گا۔

روزنامہ صباح" گھروں کی  اسکیم  میں یورپ میں مقیم ترک تارکینِ وطن کی گہری دلچسپی"   جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے  لکھتا ہے کہ 'ترکی کے   لیے کماؤ کاکماؤ کا وقت' نامی  اسکیم  کی مدت پوری ہونے کو ہے۔ وزارت برائے  ماحولیات و شہری آباد کاری   کے تعاون سے  ہاؤسنگ  سیکٹر کی جانب سے پیش کردہ جاذب  ِ نظر اسکیم  31  اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گی۔  کئی  اہم مواقع   سے استفادہ کرنے کے لیے 31 اکتوبر تک ترکی میں مکان خریدنے کی درخواست دینا ضروری ہے  جس  کے تحت غیر ملکیوں کو کافی مراعات  حاصل ہوں گی۔  خطہ یورپ میں مقیم ترک تارکینِ وطن   نے سستے داموں اپنے مادرِ وطن میں گھر خریدنے  میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے محض دو دنوں میں 80 ملین ترک لیرے کے غیر منقولہ خریدے ہیں۔ 27 تا 28 اکتوبر کو کولن میں منعقد ہونے والی متعلقہ   ایک نمائش میں بھی   وسیع پیمانے  کی شراکت متوقع ہے۔

روزنامہ خبر ترک "انطالیہ میں  ڈیڑہ ملین  ڈالر کی مالیت کی تقریب ِ شادی" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ انطالیہ  ہندوستانیوں کی شادی بیاہ کی تقریبات کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ معدنی  شعبے  میں نمایا ں مقام کے حامل  آرورا خاندان کے فرزند ارجن آرورا  کی تقریبِ عروسی  4 دن 4 راتوں تک جاری رہی۔  ہندو  رسم و رواج کے مطابق  ہونے والی ا س تقریب میں  600 مہمانوں نے شرکت کی اور اس پر ڈیڑھ ملین ڈالر کی لاگت آئی۔ تقریب کے لیے ہندوستان   سے ایک کنٹینر میں مصالحہ جات، خوردنی اشیا  ترکی لائی گئیں اور  80 افراد پر مشتمل خانساموں کا ایک گروپ  بھی آیا۔  علاوہ ازیں میک اپ ماہرین، فوٹوگرافر اور روایتی  ڈیکوریشن کے لیے 50 افراد پر مشتمل ایک گروپ بھی آیا۔

روزنامہ سٹار"قومی فٹ بالر جنگیز اُندیر  کے  لیے بڑے کلبوں کے درمیان کشمکش" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ گزشتہ برس 13٫5 ملین یورو  کے معاوضے کے ساتھ اطالوی کلب روما  کو ٹرانسفر ہونے والے 21 سالہ ترک کھلاڑی جنگیز  کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یورپی پریس کے مطابق  اس کھلاڑی کی ٹرانسفر قیمت 60 ملین یورو کے لگ بھگ ہے۔  جرمن کل بایرن میونخ ، برطانوی کلب ٹوٹن ہام اور مانچسٹر یونائیٹیڈ نے اس کھلاڑی  میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں