اخبارات کی جھلکیاں

03/10/18

1061415
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ  صباح  کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان  نے   ہفتہ وار پارٹی کے گروپ اجلاس  سے خطاب کے دوران  کہا کہ  شامی شہر ادلب میں   انتظامیہ اور مخالفین  کے درمیان  محفوظ علاقے کے قیام پر مطابقت کی وجہ سے  خون ریزی اور    پناہ گزین قافلوں کی ترکی آمد کا  راستہ رک گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  دریائے فرات کے مشرقی کنارے  سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے  کا عزم کیے ہوئے ہے۔

 

***  منبج سے وائی پی جی    کے مکمل اخراج  کا وقت آگیا ہے  یہ سرخی روزنامہ  ینی شفق نے لگاتےہوئے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے بیان کا حوالہ دیا جنہوں نے  سویٹزر لینڈ میں منعقدہ  مغربی بلقانی  ممالک کے درمیان مکالماتی  قائدین کے اجلاس  کے دوران   کہا کہ با الاخر  منبج کو وائی پی جی  سے  مکمل نجات دلواتےہوئے    مقامی انتظامیہ کے حوالے کرنے  کا  وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ  بھی اس معاہدے کا پابند ہونا چاہیئے۔

 

*** روزنامہ حریت کےمطابق،  ترکی پہلی بار   روس سے  روبلز   کے بدلے گندم خریدے گا۔

روسی  تجزیاتی   مرکز   سوو ایکون    نے بتایا  ہے کہ   ترکی  کو   30 ہزار ٹن  لحمیات  سے بھرپور گندم   برآمد کیا جائے  گا جس کی ادائیگی روبلز میں ہو گی ۔

بتایا گیاہے کہ   گندم کی فی ٹن قیمت 17 ہزار  روبلز ہے  ۔  مقامی کرنسی کے استعمال کا مقصد  دو طرفہ تجارت میں امریکی ڈالر   کی    وجہ سے ہونے والے نقصان کا   ازالہ کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ   ترک ایران  سرحد پر  144 کلومیٹر طویل دیوار کا 88 کلومیٹر کا  فاصلہ  مکمل کرلیا گیا ہے  جس کی  بلندی 3 میٹر ہوگی ۔ اس دیوار  کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی      آمدورفت  اور  دہشت گردی کو روکنا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں