ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.18

1051849
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.09.18

*** روزنامہ وطن "ایردوان اور پوتن  کے درمیان ادلب میں غیر مسلح علاقے کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں غیر مسلح  زون تشکیل دینے کے معاملے میں ترکی اور روس کے  درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔ غیر مسلح علاقے کی سرحدوں کے دونوں اطراف پر ترکی اور روس  کی طرف سے منّظم شکل میں  پیٹرولنگ کی جائے گی۔ علاقے میں متعصب گروپوں کی کاروائیوں کا سدباب کیا جائے گا۔  روس، ادلب کے نو فائر زون پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروانے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس سمجھوتے کی مدد سے ادلب میں بہت بڑے انسانی بحران کا سدباب ہو گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " روس شام کے علاقے ادلب میں فوجی آپریشن نہیں کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب میں فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ گھڑیوں میں شامی فریق  کو بھی موضوع کی تفصیلات  کے ساتھ   مربوط کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " دنیا کو فیسٹیول کے ذریعے آدانا کی روایتی  لذتوں سے متعارف کروایا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ اکتوبر میں لذت فیسٹیول کا انعقاد ہو گا جس میں ضلع آدانا کی لذتیں ایک جگہ جمع ہوں گی۔ میلے کا افتتاح معروف شیف الیگزینڈر ڈیونیسیو آدانا کباب بنا  کر کریں گے۔ پکوان پکانے کے شو کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں پنیر اور زیتون  کے تیل  کی لذتوں کے بارے میں بھی  مختلف پینلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " دنیا کے بہترین اسٹریٹ پکوانوں کا انتخاب ، فہرست میں استنبول بھی شامل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ امریکہ کے نشریاتی ادارے سی این این نے دنیا کے بہترین اسٹریٹ پکوانوں  اور ان کی جگہوں کا اعلان کیا ہے ۔ موزوں قیمتوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی پہچان بننے والے ان کھانوں اور ان کے شہروں میں ترکی سے استنبول شامل کیا گیا ہے اور اس کی اسٹریٹ فوڈ میں   سِمت نامی تلوں والی روٹی، دُرُم کے نام سے بریڈ رول اور قیمے والی روٹی لحم معجون کو شامل کیا گیا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ لحم معجون ترکی کا پیزا ہے جو گھنٹوں تک انسان کے پیٹ کو بھرے رکھتا ہے اس کے علاوہ  ترکی کی پستے والی آئس کریم بھی نہایت لذیذ ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق" CNBC کے  امریکی  کمپئیر کے ترکی کے خلاف تحریکی سوال کا کرارا جواب"  کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ BNP Paribas کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جین لیمر نے امریکہ کے اقتصادی ٹیلی ویژن چینل CNBC  کے براہ راست پروگرام میں شرکت کی۔ کمپئیر کے اس سوال کے جواب میں کہ "کیا آپ ترکی سے نکلنے کا سوچیں گے؟" لیمر نے کہا کہ ترکی نہایت محنتی، برآمدات کرنے والا اور مشکلات پر قابو پانے کا اہل ایک شاندار ملک ہے۔ ہم وہاں سے آخر کیوں نکلیں"۔ کمپئیر کے تحریکی سوال کے اس کرارے جواب کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر شئیر ہونے کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔



متعللقہ خبریں