ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

14.09.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترکی۔قزاستان دو ارب ڈالر کا معاہدہ " کے زیر ِعنوان لکھتا  ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان اور قزاق صدر نور سلطان نظار بایف نے انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر  صدر ایردوان نے کہا  کہ ترکی ہمیشہ قزاقستان کے شانہ بشانہ رہے گا۔ نظار بایف نے  اس دورے کے دائرہ  کار میں تقریباً دو ارب ڈالر کی مالیت کے منصوبوں پر  دستخط کیے جانے  سے   آگاہی   کراتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس باہمی تعاون سے بے حد مسرت ہے، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہمارے اولین  مقاصد میں شامل ہے، جس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ "

   روزنامہ وطن "ترکی اور آذر بائیجان  کے لڑاکا طیاروں کی مشترکہ پرواز" کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ قونیا  کے  تھرڈ جیٹ ایئر بیس پر تین ستمبر کو شروع ہونے والی طوراز شاہینی  2018  جنگی مشقیں  جاری ہیں۔ آذربائیجانی فضائیہ کے  2 عدد مگ ۔29 اور 3 عدد سو۔25 لڑاکا  طیاروں اور ترک فضائیہ کے ایف۔16 جنگی طیاروں  نے حربہ پرواز تربیتی منصوبہ بندی کے مطابق ایک معینہ بلندی پر مشترکہ پروازیں  سر انجام دیں۔ سناریو کی  رُو سے دشمن   کے  فضائی دفاعی  اور بری اہداف کو  نشانہ  بناتے ہوئے  طیاروں نے سرعت سے اپنا رخ موڑا۔ یہ جنگی مشقیں    14 ستمبر بروز  جمعہ اختتام پذیر ہو ں گی۔

روزنامہ سٹار" ترکی یومیہ ایک ڈراؤن تیار کرنے کا اہل" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول  میں فیلڈ ایکسپو ڈیفنس، ہواپیمائی، خلائی صنعت  نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے والی بائیکار فرم کے ڈائریکٹر جنرل خالق بائراکتار  کا کہنا تھا کہ آج سے دس برس قبل پیسوں کی ادائیگی کے ساتھ  درخواست کردہ  اس قسم کے آلات کو امریکہ  ترکی کو فروخت کرنے سے گریز  کرتا تھا۔  اب  ہم بذاتِ خود ہفتے میں ایک ڈراؤن تیار رہے ہیں اور  ٹیکنالوجی کے اعتبار ہمارے ڈراؤن   ان سے کہیں زیادہ جدید  طرز کے  ہیں جن کو ملکی خدمات کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت قومی ٹیکنالوجی  میں محنت و مشقت کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔"

روزنامہ حریت "سمندر پر واقع ہوائی اڈے سے ریکارڈ پروازیں" عنوان کے تحت لکھتا ہے سمندر کو بھرتے ہوئے اس پر تعمیر کردہ   ترکی  اور یورپ کے پہلے جبکہ دنیا کے دوسرے   ہوائی اڈے کا عنوان اپنے نام کرنے والے اوردو۔گیرے سُن  ہوائی اڈے   سے آمدورفت  ہونے والے مسافروں کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 22 مئی سن 2015 کو افتتاح ہونے والے    اس ہوائی اڈے سے  تین برسوں میں 21 ہزار 549 پروازیں اتریں اور اُڑیں ، جن کے ذریعے  28 لاکھ   مسافروں کو خدمات  فراہم کیں گئیں۔ یہ  تعداد اوردو اور گیرے سون شہروں کی آبادی سے بھی دو گنا ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک  اس تعداد کے تیس لاکھ  تک  جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

روزنامہ  خبر ترک "روم میں جنگیز اُندیر  میں گہری دلچسپی "  عنوان  کے تحت لکھتا ہے  کہ اطالوی فٹ بال کلب روما میں  کھیلنے والے ترک قومی فٹ بالر جنگیز اُندر   نے کلب  کے نئے یونیفارموں پر آٹو گراف دینے کے لیے کلب کے پرستاروں سے ملاقات کی۔  ویا  دل کورسو میں واقع روما کے شو روم میں منعقدہ اس تقریب  کے دوران سینکڑوں پرستاروں نے  ترک کھلاڑی کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف لیا۔  روما  کلب نے نئے یونیفارم کی تعارفی ویڈیو کلپ  میں  بھی جنگیز اُندیر کو جگہ دی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں