اخبارات کی جھلکیاں

05/09/18

اخبارات کی جھلکیاں

***" ادلب میں فوج کشی قتل عام ہوگا ": ایردوان  یہ سرخی  روزنامہ حریت نے  لگاتےہوئے خبر دی ہے کہ  صدر  رجب طیب ایردوان نے کرغزستان سے واپسی پر طیارے میں  صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اگر ادلب پر فوج کشی کی گئی  تو یہ ایک قتل عام ہوگام، وہاں تقریباً 35 لاکھ انسان بستے ہیں جو کہ مصیبت کے وقت میں   ترکی  فرار ہونگے۔

 

***روزنامہ ینی شفق نے  لکھا ہے کہ  عراقی سرحد   سے ملحقہ  ایکی یاکا نامی کوہساری  سلسلے   میں 3 ہفتے کے   فوجی آپریشن  کے دوران   16 دہشتگرد مارے گئے ہیں اور ترک کمانڈوز نے علاقے میں  پی کےکے  کے خلاف کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے یونانی ذرائع ابلاغ   کی معرفت سے خبر دی ہے کہ  ضلع ایدیرنے  سے پکڑے جانے  کے بعد رہا ہونے والے  2 یونانی فوجیوں  نے  اپنے  افسران کے سامنے اعتراف کیاہے کہ انہوں نے  ترکی میں داخلے کےلیے غیر قانونی راستہ اپنایا تھا ۔

 

***  روزنامہ صباح     کےمطابق ، ترک دفاعی صنعت     سے وابستہ معروف کمپنی  اسیل سان  نے شمالی قبرص میں ایک  تحقیقاتی   مرکز قائم کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

 

***   روزنامہ وطن   نے خبر دی ہے کہ   ترک ضلع  دینیزلی  کے سیاحتی مرکز پاموک قلعہ  میں موجود  قلوپطرہ  کا تالاب  ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا  توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔روایت کے مطابق  اس حوض  میں  قلوپطرہ    نے غسل کیا تھا جس کا پانی شفایابی  کا ذریعہ مانا جاتا ہے۔

 

 


ٹیگز: اخبارات

متعللقہ خبریں