ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.09.2018

ترک ذرائع ابلاغ

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 03.09.2018

*** روزنامہ   وطن نے  " قطر  کی پانچ فرموں نے ترکی میں  سرمایہ کاری شروع کردی" کی سرخی کے زیر عنوان اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ حکومت ِ قطر کی جانب سے ترکی میں پندرہ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری  کرنے کے اعلان کے بعد قطر کی    پانچ بڑی فرموں  نے   پہلے مرحلے میں  300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اخبار کے مطابق ترکی قطر سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وہاں  پر اپنا ایک  انوسٹمینٹ   بیورو بھی تشکیل دے رہا ہے۔ اخبار کے مطابق قطر سے ترکی میں  50 بلین ڈالر کے لگ  بھگ سرمایہ  کاری کی جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق   نے"اسٹاک ایکسچینج   میں آٹوموبائل    فرموں کے منافع جات میں   25 فیصد  اضافہ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول   اسٹاک ایکسچینج  میں   آٹو موبائل  سیکٹر  کو  گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد  منافع حاصل ہوا ہے اور اب یہ رقم    ایک بلین   748 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے ترکی میں آٹوموبائل کے شعبے میں  ہونے والی ترقی   کا پتہ چلتا ہے۔

 

***روزنامہ     سٹار نے " قومی ہیلی کاپٹر            کی پہلی پرواز  کی تاریخ  کا اعلان "کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی میں مقامی طور پر تیار    کیے جانے والے  ہیلی کاپٹر کی تجرباتی پروازوں کا  آغاز کردیا گیا ہے۔        اور باقاعدہ طور پر یہ ہیلی کاپٹر   6 ستمبر کو اپنی پہلی باقاعدہ پرواز کا  آغاز کردے گا۔اخبار  کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر رات اور دن کا امتیار کیے بغیر  ہر وقت پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ ہیلی کاپٹر مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے  تیار کیا گیا ہے اور اس ہیلی کاپٹر کوکئی  ایک مقاصد کے لیے استعمال      کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح  نے  " دنیا میں پیدل چلنے والے سات  مقامات میں سے  ایک مقام ترکی میں"  کے زیر  عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   موعلا  کی تحصیل فتیحہ  سے انطالیہ تک پھیلے ہوئے  540 کلو میٹر  کا رقبہ دنیا میں پیدل چلنے والوں کے  لیے مشہور سات مقامات  میں سے ایک  کی حیثیت رکھتا ہے۔  قدرتی خوبصورتی اور  تاریخی شاہکاروں سے مالا مال یہ علاقہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس پورے علاقے کو شاہراہ لیکیا کے نام سے  بھی یاد کیا جاتا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " انطالیہ میں سیاحت کے شعبے میں نیا ریکارڈ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ میں ماہ اگست  میں سیاحوں کی آمد  کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔  گزشتہ ماہ اگست میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد   دو ملین   ایک لاکھ 50 ہزار تھی۔  اخبار کے مطابق  ماہ جنوری     سے 31 اگست  کے درمیانی عرصے میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 9 ملین      چھ لاکھ    تک پہنچ گئی  اور اس سال کے اواخر تک یہ تعداد  14 ملین  پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں