اخبارات کی جھلکیاں

29/08/18

اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح   کےمطابق   ترک پائلٹوں نے  ایف 35 طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کرلی ہے ۔ایف 35 طیارہ  سینسر ٹیکنالوجی   اور جدید ریڈار نظام    کا حامل ہے     جن کی 100 طیاروں کی کھیپ  ترکی کو ملے گی ۔

 

***سرکاری خزانے میں   زرمبادلہ  کے ذخائر جولائی میں  بڑھ گئے : یہ سرخی روزنامہ  خبر ترک  نے لگاتےہوئے لکھا ہے  کہ  ترک سینٹرل بینک  کے مطابق ،جولائی 2018  میں  عالمی زر مبادلہ  کے ذخائر   میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا   جن سے  یہ ذخائر 100 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز تک جا پہنچے ہیں۔

 

*** روزنامہ  ینی شفق  کے مطابق ، امریکی فنڈنگ کمپنی  نوبرگر برمان نے  ترک بینکوں   میں  زرمبادلہ بانڈز  پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے  اعلی افسر ویویک  بومی  نے کہا ہے کہ   ترکی میں  جن بینکوں اور  اداروں کے ساتھ  ہمارے تجارتی روابط ہیں ان کی صورت حال تسلی بخش ہے جس سے وہاں مزید سرمایہ  کاری کا امکان پیدا ہوگا۔

 

*** روزنامہ وطن  کا لکھنا ہے کہ  ترکی کے  تیار ملبوسات کے شعبہ  خریداری کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ خاص طور سے عرب اور چینی سیاح اس شعبے میں انتہائی دلچسپی رکھتےہیں اور  خوب خریداری کرتےہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو   ترکی جلد ہی  مشرق وسطی اور مشرقی بعید  کا خریداری کا مرکز  بن جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں