ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.08.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترکی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کواپیل"  کے زیرِ عنوان لکھتا  ہے کہ وزیرخزانہ بیرات البائراک    نے 6 ہزار  غیر ملکی سرمایہ کاروں کے  ساتھ ٹیلی کانفرس کے ذریعے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ البائراک نے اجلاس میں سرمایہ کاروں کو ترکی کے مالی ڈھانچے  سے اوراٹھائے جانے والے اقدامات  کا ذکر کرتے ہوئے  سرمایہ کاری کی اپیل کی۔ ٹیلی کانفرس میں ایک  ہزار کے لگ بھگ شرکاء کی شراکت متوقع ہے تو 4 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں  نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

روزنامہ سٹار"ایکسچینج  آفسز کو ترک لیرا پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ امریکہ  کے ساتھ درپیش تناؤ کے بعد مالی منڈیوں میں  زر مبادلہ کے نرخوں میں اُتار چڑھاؤ  کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر کان دھرتے ہوئے  ڈالر میں  اپنی بچت کو ترک لیرے میں تبدیل کیا ہے۔   اس کے لیے  ایکسچینج آفسسز  کے سامنے لوگوں   نے لمبی قطاریں بنا  رکھی ہیں۔ حکومتی  اپیل  کے بعد  عوام کی  اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ایکسچینج دفاتر کو ترک لیرے کی مانگ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ صباح"قطر کے بعد چین سے ترکی   میں  بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ قطر کے 15 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری  منصوبے کے بعد چین  نے ایک بڑا  قدم اٹھایا ہے۔ ماہ جولائی میں   ای ٹریڈ کی بڑی فرم علی بابا کی جانب سے خریدا جانے والا ٹرینڈ یول سرکاری طور پر اس گروپ  میں شامل ہو گیا ہے۔خاصکر امریکہ کے ساتھ در پیش بحران کے بعد چین کے ساتھ باہمی تعلقات میں تقویت لانے کے  اشارے حکومت چین سے ملے ہیں تو  چینی سرمایہ کاری کے اہم ترین حصے کے طور پر  دیکھے جانے والے علی بابا کی جانب سے دوبارہ سے ترکی میں اپنا دفتر کھولنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

روزنامہ وطن "چینی سیاحوں کی تعداد میں 91 فیصد کا اضافہ"  کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ امسال  کے پہلے ماہ میں ترکی آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 91 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 91 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔  اس ضمن میں چینی گلوکار زیاو زانگ کا  گانا "میں تمھیں رومانوی  ترکی لیجانا چاہتا ہوں"۔

روزنامہ خبر ترک "مارمرس، یورپ کے بہترین تفریحی مقامات میں شامل" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ امریکی خبر ویب سائٹ  بزنس  انسائڈر نے  کم خرچ پر  چھٹیاں منانے کے خواہاں  افراد کے لیے  یورپ کے 18 آئیڈیل  مقامات کا انتخاب کیا ہے ، ترکی سے  مارمرس اس فہرست میں شامل ہے۔  خوبصورت مناظر اور سمندر کے  ساتھ یہ مقام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کے بعض مقامات کی تفصیلات کو بھی  ویب سائٹ پر  جگہ  دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں