ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.18

1022959
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.07.18

*** روزنامہ صباح " امریکہ کی دھمکی آمیز زبان ناقابل قبول ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی نظام حکومت  کے نفاذ کے بعد نئی ساخت کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت پہلی دفعہ منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ترکی کے لئے استعمال کی جانے والی دھمکی آمیز زبان باہمی تعلقات کے عدم احترام کی حیثیت  رکھتی  ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ وطن "امریکہ کی طرف سے ترکی کا اہم دورہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے یورپی فورسز اور نیٹو اتحادی فورسز آپریشن  کے کمانڈر  جنرل' کرٹس سکیپروٹی' کل یعنی  یکم اگست بروز بدھ  ترکی کا دورہ کریں گے اور شام کے موضوع پر ملاقاتیں کریں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "چین کی آنکھیں ترک منڈی پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک کاروباری حضرات    نے چین کے جواہرات فیسٹیول  کا دورہ کیا۔  فیسٹیول کو دیکھنے کے دوران ان کے ہمراہ موجود چینی حکام نے  کہا کہ    ہم ترکی کی منڈی میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی منڈی سے ہم دیگر یورپی ممالک کا رُخ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 

*** "اپنے پہلے ونڈ پاور پلانٹ کے لئے کوسووا نے ایک ترک فرم کے ساتھ سمجھوتہ طے کر لیا"یہ سرخی  لگائی ہے روزنامہ ینی شفق نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ کوسووا نے اپنے پہلے ونڈ پاور پلانٹ کے لئے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ کوسووا میں سرمایہ کاری کرنے والی گیونیشن ہولڈنگ کا" کیتکا ونڈ پاور پلانٹ " سالانہ 95 ملین 6 لاکھ کلو واٹ آور بجلی کی پیداوار کا ہدف رکھتا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "پامک قلعے آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار 207 تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع دینیزلی کے گورنر حسن کاراخان نے کہا ہے کہ سال 2017 کے جنوری سے جون  تک کے دورانیے میں پامک قلعے آنے والے سیاحوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 275 تھی  جبکہ سال 2018 کے اسی دورانیے میں یہ تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 80 ہزار  207 سیاحوں تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں