ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.07.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.07.18

1015430
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.07.18

*** روزنامہ خبر ترک "ہنگامی حالات کا نفاذ ختم ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے ناکام حملے کے بعد 21 جولائی 2016 کو ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا جس کی مہلت میں تین تین ماہ کی مدت کے لئے 7 دفعہ  اضافہ کیا گیا۔ اس  ہنگامی حالات کا نفاذ کل رات ایک بجے سے ختم ہو گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "انرجی کے نئے دور میں تین ترجیحات ہوں گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ "نئے دور میں ہم نے تین ترجیحات کا تعین کیا ہے۔ یہ ترجیحات مالیاتی استحکام، سیاسی استحکام اور  شراکت داری ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح "ترکی قدرتی گیس پاور ایکسچینج  قائم کر رہا ہے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ انرجی کے سیکٹر میں ترکی اب گیم سیٹر  کی حیثیت حاصل کر چکا ہے اور اس نے قدرتی گیس پاور ایکسچینج  کے قیام کے لئے کاروائیوں کو مکمل کر لیا ہے۔ اس اقدام سے ترکی قدرتی گیس تجارتی مرکز کی حیثیت سے قیمتوں کے تعین میں بھی موئثر کردار ادا کرے گا۔

 

*** روزنامہ ا سٹار "ای۔ٹریڈ کے دیو ہیکل نام کی طرف سے ترکی کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی ای۔ٹریڈ کمپنی ٹرینڈ یول  کو خریدنے والی چینی آن لائن اور موبائیل کمپنی alibaba.com  کے سربراہ مائیکل ایوانز نے کہا ہے کہ ترکی میں ہماری سرمایہ کاریاں جاری رہیں گی۔

 

*** روزنامہ حریت "منظور چائے کی بیٹیاں اٹلی کے پانیوں میں " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ضلع تنجےلی  کا منظور چائے رافٹنگ ٹریک صرف ترکی کے ہی بہترین ٹریکوں میں سے ایک نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیاروں پر بھی پورا اترتا ہے۔ تنجے لی  کو متعارف کروانے اور رافٹنگ کے فروغ کے لئے فروری کے مہینے میں ایک رافٹنگ ٹیم   بنائی گئی۔ یہ ٹیم اٹلی میں 20 سے 25 جولائی کو متوقع عالمی رافٹنگ چیمپئن شپ میں ترکی کی نمائندگی کرنے کے لئے قومی ٹیم منتخب ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں