اخبارات کی جھلکیاں

11/07/18

اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح  نے  لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایرودان نے حلف برداری کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ آذربائیجان  کا کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آذری صدر الہام علی ایف  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  کا انعقاد کیا    جس میں  دو طرفہ تعلقات  کےمزید فروغ   کا اعادہ کیا گیا ۔

 

***   ایتھیوپیا ۔ایریٹریا تعلقات کی بحالی مثبت اقدام ہے : ترکی یہ سرخی  روزنامہ  اسٹار نے لگاتےہوئے  خبر دی ہے کہ  دفتر خارجہ نے   دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان   ضابطہ مطابقت کو  خوش آئند قرار  دیا ہے۔

 

***اسی اخبار  نے ایک دیگر خبرمیں لکھا ہے کہ  برسلز میں  آج سے شروع ہونے والے  نیٹو اجلاس  کا افتتاح   ترک ساختہ   فوجی ہیلی کاپٹر اتاک  کے فضائی کرتبوں سے ہوگا۔ اس کرتب بازی میں 20 ہیلی کاپٹر حصہ  لیں گے۔

*** روزنامہ وطن   کےمطابق ، ٹرکش ایئر لائنز  نے خبر دی ہے کہ  گزشتہ مہینے   اس کے مسافروں  کی مجموعی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 6 فیصد  اضافے کے ساتھ  6 اعشاریہ 3 ملین تک جاپہنچی  ہے ۔

 


ٹیگز: اخبارات

متعللقہ خبریں