ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.05.2018

ترک ذرائع ابلاغ

970392
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.05.2018

*** روزنامہ سٹار نے " امریکہ  کا  اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنا فاش  غلطی ہے: ایردوان"  کے زیر عنوان  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  تمام تر اعتراضات کے باوجودامریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کر نے پر اپنے شدید  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "عالمی قوانین کو پاؤں تلے روندھنے والے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی اس  فیصلے کو  ہم ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں۔ امریکہ نے اس اقدام کے ساتھ  مسئلے کے حل کا حصہ بننے کے بجائے  اس کو مزید  ہوا  دینے  کو ترجیح دیتے ہوئے مشرق ِ وسطی سلسلہ امن میں ثالثی کے کردار کو کھو دیا ہے۔"

 

***روزنامہ  وطن نے " ترکی  بھی امریکہ کے خلاف اقدامات ا  ٹھائے گا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر اقتصادیات    نہایت زیب کچی  نے کہا ہے کہ  ترکی کے  اسٹیل اور  ایلومونئیم   پر امریکہ کی جانب سے   کسٹم ٹیکس نافذ کیے جانے پر  ترکی نے امریکی حکام کے اپنے  غم و غصے سے آگاہ کردیا ہے  اور اب ترکی نے بھی جوابی کاروائی کے طور پر  اس ہفتے سے امریکہ کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ   خبر ترک نے " ٹورازم میں ماہ مئی   کا  نیا ریکارڈ "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ٹورازم  میں سن 2018 میں 14 ملین  سیاحوں کا ہدف مقرر کرنے والے شہر انطالیہ میں ماہ مئی  کے پہلے دس روز  میں سیاحوں کی آمد میں 56 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے اور  روزانہ  تقریباً  47 ہزار سیاح تشریف لا رہے ہیں اور ماہ مئی کے پہلے دس روز میں  سیاحوں کی تعداد  ایک ملین    چھ لاکھ  70 ہزار پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ  حریت نے "  پہلی مقامی ویکسین  سن 2022 میں متعار ف کروا دی جائے گی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی میں طویل عرصے سے  مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کی جو  تیاریاں کی جا رہی تھیں   وہ مکمل کرلی گئی ہیں اور اب سن 2022 تک ترکی مقامی سطح پر اپنا پہلا ویکسین تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کردے گا۔

 

***روزنامہ   سٹار نے " وویمن   ویٹ لفٹنگ میں 73 کلو کی کیٹگری میں  نافیہ  کُش نے  طلائی تمغہ حاصل کرلیا "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  یورپین ٹکوانڈو  چمپئین شپ   کے آخری روز  ترکی کی کھلاڑی نافیہ  کُش نے  73 کلو کی کیٹگری میں   روس کی  کھلاڑی    آرینا  زیوتوکوا کو  شکست سے دوچار کرتے ہوئے  طلائی تمغہ حاصل کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں