ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.03.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.03.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.03.18

*** روزنامہ وطن جرمنی میں نئی حکومت کی طرف سے گرمجوش  پیغامات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جرمنی میں نئی قائم ہونے والی حکومت نے ترکی کو گرمجوش پیغامات بھیجے ہیں۔ جرمنی میں کرسچئین ڈیموکریٹ یونین پارٹی CDU ، کرسچئین سوشل یونین پارٹی CSU اور سوشل ڈیموکریٹ پارٹی SPD نے نئی کولیشن حکومت بنائی ہے ۔ اس موقع پر جرمن چانسلر اینگیلا مرکل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارا یورپی یونین کی حیثیت سے ترکی کے ساتھ  مذاکراتی راستے کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ مرکل نے کہا کہ ہم  ترکی کے ساتھ اختلافات کو پوشیدہ نہیں رکھ سکتے۔ رابطے کے راستوں کا ہمیشہ کھلا ہونا ضروری ہے کیونکہ ہم ا یک دوسرے کے محتاج ہیں۔ ترکی نے شام میں خانہ جنگی سے فرار ہونے والے مہاجرین سے متعلق نہایت اہم کام کئے ہیں۔ ترکی نے  3 ملین مہاجرین کو پناہ دی لہٰذا  ہم بھی  اس کے ساتھ طے کردہ سمجھوتے پر عمل کرنے پر مجبور ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار "ترک دفاعی صنعت کی طرف سے قطر میں ایک اہم مظاہرہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دوحہ بین الاقوامی بحری دفاعی فیسٹیول  اور کانفرنسDIMDEX 2018 کا، دارالحکومت دوحہ کے 'قطر قومی کنوینشن سینٹر ' میں آغاز ہو گیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب  میں ترکی کے وزیر دفاع  نورالدین جانکلی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار اور دفاعی صنعت کے مشیر  اسماعیل دیمیر  نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں ترکی سے ، دفاعی صنعت کے مشیر کے زیر انتظام، دفاع اور ایوی ایشن   صنعت کی برآمداتی یونین  اور 33 فرمیں شریک  ہیں۔ مذکورہ فرموں کے اسٹالوں کی جگہ 2 ہزار 413 مربع میٹر  پر مشتمل ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " رُوٹ ترکی کی طرف مُڑ گیا " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بڑی بڑی کرُوز فرموں نے اپنا رُوٹ ترکی کی طرف موڑ دیا۔ استنبول، مارمرہ، بحیرہ ایجئین، بحر روم، بحر اسود زون İMEAK کے چیمبر آف شپنگ DTO کے شعبہ ازمیر سے جاری کردہ بیان کے مطابق 5 سے 8 مارچ  کو امریکہ کے 'فورٹ لاڈرے ڈیل ۔ فلوریڈا  سی ٹریڈ گلوبل فیسٹیول' میں کرُوز سیکٹر  کی بڑی بڑی فرموں کے ساتھ موئثر مذاکرات کئے گئے۔ مذاکرات کے مطابق عالمی نمبر ون کرُوز فرم MSC سال 2019 کے سیزن سے اپنے رُوٹ کو ازمیر  اور انطالیہ کی طرف موڑ دے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق" قومی کریڈٹ ریٹنگ قائم ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز کی طرف سے گذشتہ ہفتے  ترکی کے لئے جاری کردہ اسکینڈل کریڈٹ درجے پر ایک دفعہ پھر  بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کے مقام اور فیصلوں کی جانچ پڑتال موضوع بحث بن گئی ہے اور ان کمپنیوں کے مقابل ترکی حرکت میں آ گیا ہے۔ ترکی کی بینکنگ ریگولیٹری اینڈ سُپر وائزری  ایجنسی BDDK کی طرف سے رواں سال میں  ترکی کی قومی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کے قیام کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں