ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔01۔05

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔01۔05

882286
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔01۔05

روزنامہ خبر ترک نے " دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے امریکی پرچم کے ساتھ لہرا رہے ہیں " کے زیر عنوان  اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے فرانسیسی چینل کو دئیے گئے  انٹر ویو  کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  کیخلاف جدوجہد کے لیے  دیگر دہشت گرد تنظیموں کیساتھ تعاون  نہیں کیا جا سکتا ۔  انھوں نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ  وائے پی جی  کیطرف سےشام کو تقسیم کرتے ہوئے دہشت گرد ی کی راہداری  تشکیل دینے کی  کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  کہا کہ  دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی اور وائے پی جی کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔  امریکی فوجی ان دہشت گردوں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ۔  ان کے پرچم دہشت گردوں کے پرچموں کیساتھ لہرا رہے ہوتے ہیں  جو کہ ناقابل قبول ہے ۔

 روزنامہ حریت نے " نیوکلیر انرجی کا مستقبل ترکی میں " جلی سرخی کیساتھ  لکھا ہے کہ حالیہ چند برسوں سے  نیو کلئیر انرجی کے مستقبل   کےایندھن کے  توریم ہونے کے نظریے  پر بحث جاری ہے۔ یورینیم جیسے  نیو کلئیر انرجی کا خام  مادہ   توریم زیادہ محفوظ ہوتا ہے  جسکی  وجہ سے  اسے مستقبل کے ایندھن کے طور پر    دکھایا جا رہا ہے ۔ترکی توریم کے  ذخائر رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ۔

 روزنامہ ینی شفق  نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگز  نے ترکی سمیت  دس ممالک  کے لیے  بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت ہونے کی توقعات کا اظہار کیا ہے ۔  ترکی تیسرے نمبر پر ہے ۔    فچ کے مطابق ترکی پانچ سال میں 4٫8 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتا ہے ۔

 روزنامہ سٹار نے " سیاح  ترکی  کو ترجیح دے رہے ہیں " عنوان کیساتھ  فائنینشیل ٹائمز کی خبر کو جگہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ  ترکی کا سیاحتی شعبہ دوبارہ جانبر ہو رہا ہے ۔ترکی میں 2016 میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور فیتو کی ناکام  بغاوت کے بعد جمود کا شکار ہونے والا سیاحتی شعبہ دوبارہ حرکت میں آ گیا ہے۔  اگرچہ ترکی کے بجائے اسپین کو ترجیح دینےوالے یورپی سیاح فی الحال ترکی کی جانب راغب نہیں ہوئے ہیں لیکن روس اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے سیاح جوق در جوق ترکی آ رہے ہیں ۔ 2014 میں ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 36 میلین تھی جو 2016 میں کم ہو کر 25 میلین  رہ گئی  لیکن  2017 میں 32 میلین  سیاح ترکی آئے۔ ان  میں روسی اور ایرانی سر فہرست ہیں ۔ حکومت ترکی  کی  سیاحتی شعبے کے لیے امداد ی پالیسی  نے بھی سیاحتی شعبے کو جانبر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 روزنامہ وطن  نے شعبہ طب سے متعلق   اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی مشہورسرجن   پروفیسر ڈاکٹر آئیتن قایی جانگیر کو امریکہ میں "ٹی اسٹیکنگ کمیٹی  کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے ۔  پروفیسر ڈاکٹر آئیتن قایی جانگیر نے کہا کہ تمام اقسام کے کینسر کی طرح  پھیپھڑوں کے کینسر میں علاج معالجے کے فیصلے کے لیے اسٹیکنگ شرائط لازمی ہیں  ۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض  کا  اسٹیکنگ کیے بغیر علاج معالجہ شروع نہیں ہو سکتا ۔



متعللقہ خبریں