ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.12.2017

ترک ذرائع ابلاغ

867666
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 13.12.2017

*** روزنامہ  وطن  کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم  غیر ممالک میں آباد ترک باشندوں  کو واپس ترکی میں بسانے کی کوششیں صرف کررہے ہیں۔  اخبار کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان   نے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی ترک  سائنس اکیڈیمی  کی ایوارڈ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم  غیر ممالک میں آباد ترک باشندوں  کوو اپس ترکی میں بسانے کی کوششیں صرف کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ہمیں مدد فراہم کرنے والے تمام اداروں  کا میں مشکور ہوں،  انہوں نے کہا ترکی اب اس  مقام  تک  پہنچ چکا ہے جہاں غیر ممالک سے آئے ہوئے ترک ماہرین  کو غیر ممالک کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں گی۔  

 

***روزنامہ  صباح کی سرخی ہے " علاقے  میں سب  سے زیادہ پسند کیا جانے والا ملک ترکی ہے جبکہ  رجب طیب ایردوان پسندیدہ  ترین  رہنما ہیں۔"  اخبار کے مطابق امریکہ کے   سروئے کرنے والے ادارے  پیو  کے حالیہ سروئے کے مطابق  ترکی علاقے میں دس سال قبل کے مقابلے میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل  کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے جبکہ رجب طیب ایردوان  علاقے کے پسندیدہ  ترین  رہنما ثابت ہوئے ہیں۔امریکی سروئے پیو نے ترکی، ایران، روس، سعودی عرب، اسرائیل  اور مصر    پر اس بارے میں سروئے کرایا ہے۔ سروئے میں حصہ لینے والے  افراد میں سے زیادہ تر نےاس بات کو قبول کیا ہے کہ   ترکی، امریکہ اور روس  کو دس سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ  مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ترکی ان میں سر فہرست ہے۔  

 

***روزنامہ حریت  نے " ترکی میں  پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد شروع " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے  ہوائی اڈوں  کی دیکھ بھال اور تعمیر  سے متعلق  ادارے  ڈی ایچ ایم  آئی   کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  استنبول کے زیر تعمیر تیسرے  ہوائی اڈے   پر  جدید ٹکنولوجی کے حال  کیمروں   کو نصب  کیا جائے گا۔  اس سلسلے میں  انطالیہ کے ہوائی اڈے کو  پائلٹ  پراجیکٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں  یہاں پر جدید  راڈاروں  کا استعمال کیا جائے گا  جس سے  پرندوں کے بھی اڑنے   پر نگاہ  رکھی جا سکے گی۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے " ایک ملین افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے  الیکٹرک اور Hibird  پلیٹ فارم   کے  بانی  " بیرکن  بائرام" نے کہا ہے کہ  بجلی کی گاڑیوں  اور اس سے منسلک   اداروں میں ایک ملین کے لگ بھگ  افراد کا روز گار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 

***روزنامہ   سٹار نے "  مشرقی  اناطولیہ مشاہد گاہ انفرا ریڈ  کا بھی مشاہدہ کرسکے گی"   کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   "مشرقی  اناطولیہ مشاہد گاہ  " دنیا میں خلا  کا مشاہدہ کرنے والے   مرکز کے علاوہ  آپٹیک  خصوصیات  کے لحاظ سے   پہلے مرکز کا روپ اختیار کر جائے گی۔  ارضِ روم میں قائم  مشرقی  اناطولیہ  مشاہد گاہ   سے   پہلی بار انفرا ریڈ  زون  کا بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔   اتاترک یونیورسٹی  کے تعاون سے  قائم کیے جانے والے  اس مشاہد گاہ  کے  سن 2020 میں مکمل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں