اخبارات کی جھلکیاں

06/12/17

862151
اخبارات کی جھلکیاں

***"ترکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے  "یہ بات جنوبی کوریا کے دورے پر موجود   وزیراعظم بن علی یلدرم نے  ترکی اور  جنوبی کوریا  کے درمیان  سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ   ترکی اور جنوبی کوریا کے درمیان   تعلقات اہمیت کے  حامل ہیں ۔ متعدد کوریائی کمپنیاں اس وقت ترکی میں   سرمایہ کاری  کر رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے  اور امید ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

*** روزنامہ اسٹار  نے  بحیرہ  روم  کی انجمن برائے برآمد کنندگان  کے صدر محمود ارسلان    کے حوالے سے خبر دی ہے  جس  میں  انہوں نے کہا کہ  سال رواں کے  11 مہینوں  میں   برآمدات کا  حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 18اعشاریہ 4 بڑھا ہے جس سے تجارتی حجم  10  بلین  640 ملین  ڈالر تک جا پہنچا ہے  جبکہ امکان ہے کہ  اگلے سال بھی  یہ کارکردگی  جاری رہے گی ۔

 

 

***"  ترک روایتی قہوے کا مزہ دنیا چکھے گی"  یہ سرخی روزنامہ حریت نے لگائی  ہے  اور  بتایا ہے کہ   سن 2004 میں  قائم ہونے والی  ترک کافی شاپ    "قہوہ دنیاسی"  اب چین اور امریکہ میں  اپنی شاخیں  کھول  رہا ہے ۔ کافی  شاپ چین کے  سی ای او کاعان  آلتن قلیچ  نے بتایا کہ  ہم چین میں  50 تا 100 کے درمیان شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں  جس سے غیر ملکی صارفین کو  ترک قہوے  سے شناسائی   میں مدد ملے گی ۔

 

 

***  روزنامہ خبر ترک  کے مطابق    ترکی کا سیاحتی مرکز  انطالیہ میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا تناسب 10 ملین  رہا جو کہ گزشتہ 10 سالوں کے درمیان سب سے زیادہ رہا ۔  معلوم ہوا ہے کہ  گزشتہ سال  کے مقابلے میں اس سال    ماہ نومبر تک  مجموعی طور پر  9 ملین 6 لاکھ 17 ہزار  سیاحوں نے   ترکی کی سیر کی ۔

 



متعللقہ خبریں