ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 17.07.2017

ترک ذرائع ابلاغ

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 17.07.2017

سامعین  کرام روزنامہ  خبر ترک  کی" کئی ملین ہیرو موجود ہیں"  کی  خبر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم 15 جولائی کو فراموش نہ کرنے اور فراموش نہ کروانے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ اخبار کے مطابق  دہشت گرد تنظیم  فیتو کی طرف سے  15 جولائی کے اقدام بغاوت کی پہلی سالانہ یاد کے موقع پر صدارتی سوشل کمپلیکس میں یاد گارِ شہداء کا افتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ بغاوت کا اقدام غداری کے سب سے بڑے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 15 جولائی  یعنی"یومِ جمہوریت و قومی اتحاد " کو نہ تو فراموش کریں گے  نہ ہی کرنے دیں گے اور ہم  اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں"۔انہوں نے  کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں اور صوبوں میں کسی بھی واقعے کے بعد آسانی سے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ فرانس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں  10 یا 15 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک سال کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا۔ یہاں، ہمارے ملک و حکومت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، 250 شہری شہید ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 193 غازی ہیں ، ہم ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لیں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے " عظیم  داستان منانے  کا سلسلہ جاری" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 15 جولائی ناکام بغاوت  کے ٹھیک ایک سال بعد  انقرہ اور استنبول میں  منعقد ہونے والی تقریبات   کی دنیا بھر میں باز گشت سنائی دی گئی۔  عالمی میڈیا  نے  اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد  کے  یادگاری اجتماعات  میں شرکت کی خبروں کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ اخبار ات نے صدر   ایردوان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے الفاظ  کو بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔جرمن اخبار   بلڈت  نے  استنبول میں عظیم الشان اجتماع" کے زیر عنوان خبر نشر کی ہے تو  ناروئے   کے اخبار آفتین پوستین نے  استنبول میں لاکھوں کا اجتماع  کے زیر عنوان خبر کو نشر کیا ہے۔ اخبار کے مطابق   ناکام بغاوت کے ٹھیک ایک سال بعد  ترک باشندوں نے اپنے ہاتھوں میں ترکی کے پرچم اٹھائے تقریبات میں حصہ لیا۔  فرانس سے شائع ہونے والے روزنامہ   Le Monde نے 15 جولائی کی تقریبات کو نمایاں جگہ دی ہے اور لکھا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد عظیم الشان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ  حریت  نے     مشہور عالمی    فنکارہ لیو ٹیلر  ترکی  میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  یونیسکو کی عالمی فہرست میں  جگہ پانے والے  ایفس   انٹیک   شہر   کا مشہور امریکی فنکارہ لیو  ٹیلر نے دورہ کیا۔کئی ایک تہذیبوں  کے مرکز کی حیثیت رکھنے  ازمیر شہر کے قریب واقع  ایفس انٹیک شہر  بچوں  کے ہمراہ سیر کرنے والی  لیو ٹیلر  کو علاقے میں متعین دو گائڈز نے اس عظیم انٹیک شہر کے بارے میں  معلومات بھی فراہم کیں۔  ٹیلر نے   پانچ گھنٹے تک   علاقے کا دورہ کیا اور بڑی تعداد میں خود ہی تصاویر بھی لیں۔

 

روزنامہ صباح  نے " عالمی چمپین "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    جرمنی میں  منعقد ہونے والے ریس کے مقابلوں میں ترکی کے  کھلاڑی احمد ارسلان نے  نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ترکی کو طلائی تمغہ دلوانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

روزنامہ  وطن  نے دس عظیم  شیفس  میں  ترک بھی شامل"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ماردین سے تعلق رکھنے والی ترک شیف ابرو  بائے باراہ دیمر  نے دنیا کے عظیم ترین شیفس کے مقابلے میں پہلے دس شفیس  میں اپنا  نام لکھوانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے دس شیفس میں  شامل ہونے کی وجہ سے  ابرو   کو  ایک لاکھ  یورو کے  انعام سے نوازہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں