ترکی: افغانستان کے ایک ہزار کنبوں میں خوراک کی تقسیم

ترکی کے تعاون وترقیاتی ادارے TIKA نے افغانستان میں ایک ہزار کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی

ترکی: افغانستان کے ایک ہزار کنبوں میں خوراک کی تقسیم

ترکی کے تعاون وترقیاتی ادارے TIKA نے افغانستان میں ایک ہزار کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔

تیکا ڈائریکٹریٹ سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے کندز میں ایک ہزار ضرورت مند کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

علاقے میں خانہ جنگیوں کی وجہ سے گھروں کو ترک کرنے والے اور موسم سرما کے سخت موسمی حالات  کی وجہ سے مشکلات کے شکار کنبوں میں تقسیم کئے گئے خوراک  کے ڈبوں میں  چاول، آٹا، خوردنی تیل، خشک پھلیاں، سبز چائے،  چینی اور چٹنی  پر مشتمل سامان شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امداد سے استفادہ کرنے والے کنبوں نے ترکی، تیکا اور ترک ملت  کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں