افغانستان: برف کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک

وزارت صحت کے ترجمان واحد اللہ مایار نے بتایا ہے کہ  بدخشاں کے قصبے  راگستان  کے دیہات زرن داب  میں کئی روز سے برف باری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا

افغانستان: برف کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک

افغان صوبہ بدخشاں  میں  برف کے تودے گرنے سے 8 افرا دہلاک ہو گئے۔

 وزارت صحت کے ترجمان واحد اللہ مایار نے بتایا ہے کہ  بدخشاں کے قصبے  راگستان  کے دیہات زرن داب  میں کئی روز سے برف باری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔

برف کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

 صوبائی انتظامیہ    کےمطابق ، شدید برف باری کے باعث 12 قصبوں    کے درمیان  آمدو رفت کا سلسلہ منقطع  ہے ۔



متعللقہ خبریں