میانمار :عدالت نے خبر رساں ادارے کے صحافیوں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

ميانمار کی ايک عدالت نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے صحافيوں کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر کردہ اپيل آج مسترد کر دی ہے

میانمار :عدالت نے خبر رساں ادارے کے صحافیوں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

ميانمار کی ايک عدالت نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے صحافيوں کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر کردہ اپيل آج مسترد کر دی ہے۔

 ان دونوں صحافيوں کو  گزشتہ  سال ستمبر ميں ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں 7 سال قيد کی سزا سنائی گئی تھی۔

 يہ دونوں روہنگيا مسلمانوں  پر ڈھائے گئے مظالم کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

 اس مقدمے  اور اس کے فيصلے پر ميانمار کی حکومت کڑی تنقيد کی زد ميں رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں