ٹرکش ائیر لائنز افغانستان کی مصنوعات کو براستہ استنبول یورپی منڈیوں تک پہنچائے گی

ہمارا اقتصادی تعاون ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو کر ہمارے ملکوں اور جغرافیے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: شیوقی سیچکن آلپائے

ٹرکش ائیر لائنز افغانستان کی مصنوعات کو براستہ استنبول یورپی منڈیوں تک پہنچائے گی

ٹرکش ائیر لائنز THYاپنی استنبول۔بلخ پرواز کے ساتھ افغانستان کی مصنوعات کو ترکی لائے گی اور یہاں سے ان مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک پہنچایا جائے گا۔

THYکے آج بلخ سے استنبول پرواز کرنے والے طیارے نے پہلی دفعہ افغانی مصنوعات  اٹھائیں اور اس موقع پر مزار شریف انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں بلخ کے گورنر اسحاق رہگزر نے کہا ہے کہ افغانستان کے مال کی برآمد میں اضافے کے لئے حکومت اہم کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

رہگزر نے کہا کہ برّی ،بحری اور فضائی راستے سے افغانی مصنوعات کی برآمد کی جا رہی  ہے  جس کے  ملکی اقتصادی ترقی پر اہم اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ THY کی آج متوقع پرواز سے کُل 5 ٹن پھل براستہ استنبول لندن پہنچائے جائیں گے۔

مزار شریف میں ترکی کے قونصل جنرل شیوقی  سیچکن آلپائے نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک اور افغان عوام دوست اور برادر عوام ہیں۔ ان دونوں عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات  کامنبع ہماری دیرنیہ تاریخ و ثقافت ہے۔

آلپائے نے کہا ہے کہ ہمارا اقتصادی تعاون ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو کر ہمارے ملکوں اور جغرافیے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور سلامتی کے درمیان مضبوط تعلق  کے بارے میں سوچنے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمارے اقتصادی تعاون میں مضبوطی صرف اقتصادی فوائد کا ہی نہیں امن و امان لانے کا بھی سبب بنے گی۔

قونصل جنرل آلپائے نے کہا کہ اس دائرہ کار میں THY نے سال 2013 سے  مزار شریف سے استنبول کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فضائی کوریڈور کھلا اور اس کے بعد گذشتہ   ماہِ دسمبر سے  ریلوے نے بھی خدمات کا آغاز کر دیا  ہے ۔  باہمی تعاون کی اس رفتار پر ہمیں نہایت مسرت ہے۔



متعللقہ خبریں