افغانستان: طالبان کا پولیس تھانے پر حملہ،13 پولیس اہلکار ہلاک

بلخ کی صوبائی انتظامیہ  کے  ترجمان  منیر احمد فرہاد  نے بتایا کہ  طالبان  شدت پسندوں نے  چہار بولاک  کے ایک پولیس تھانے پر حملہ کرتےہوئے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

افغانستان: طالبان کا پولیس تھانے پر حملہ،13 پولیس اہلکار ہلاک

 افغان صوبے بلخ کے قصبے  چہار بولاک  میں واقع پولیس تھانے پر طالبان  نے حملہ کر دیا ۔

بلخ کی صوبائی انتظامیہ  کے  ترجمان  منیر احمد فرہاد  نے بتایا کہ  طالبان  شدت پسندوں نے  چہار بولاک  کے ایک پولیس تھانے پر حملہ کرتےہوئے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

 اس حملے کے بعد  جائے وقوعہ   پر حفاظتی دستوں کی نفری پہنچ گئی جس نے  طالبان کو پسپا   کر دیا ۔

دوسری جانب، طالبان نے  اس حملے میں 24 پولیس  اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں