ایران میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق 27 زخمی

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق چابہار شہر کی شاہراہ رگی پر محکمہ پولیس کے  ڈائریکٹریٹ    پر بموں سے لدی ہوئی گاڑی سے حملہ کیا گیا

ایران میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق 27 زخمی

ایران کے جنوب مشرقی صوبوں  سیستان و اور  بلوچستان سے منسلک چابہار شہر میں محکمہ پولیس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

 ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق چابہار شہر کی شاہراہ رگی پر محکمہ پولیس کے  ڈائریکٹریٹ    پر بموں سے لدی ہوئی گاڑی سے حملہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 55 پر کیا گیا۔

پولیس ڈائریکٹریٹ داخل ہونے کی کوشش کرنے والی گاڑی کو سکیورٹی فورسز نے روک دیا جس پر دہشت گردوں نے خود کو ہوا میں اڑا لیا۔

چابہار  کے طبی مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری انصار الفرقان نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

 انصار الفرقان  اکثر و بیشتر سیستان اور بلوچستان کے صوبوں میں ایرانی سیکورٹی فورسز  پر حملے کرتی رہتی ہے ۔



متعللقہ خبریں