بھارت کی مشہور تجربہ گاہ میں دھماکہ،1 سائنس دان ہلاک 3 زخمی

بھارت کے ایک تحقیقاتی  انسٹیٹیوٹ میں تجربے کے دوران مشتبہ سلنڈر دھماکے میں ایک سائنسدان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

بھارت کی مشہور تجربہ گاہ میں دھماکہ،1 سائنس دان ہلاک 3 زخمی

بھارت کے ایک تحقیقاتی  انسٹیٹیوٹ میں تجربے کے دوران مشتبہ سلنڈر دھماکے میں ایک سائنسدان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق۔یہ  دھماکہ بنگلور کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس (IISc)کی ایروڈائنامکس لیبارٹری میں  اس وقت ہوا جب ایک نجی کمپنی کے 4سائنسدان تحقیق میں مصروف تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک سائنسدان موقع پر ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم ،خیال کیا جارہا ہے کہ  دھماکہ گیس سے بھرے کسی سلنڈر سے ہوا۔



متعللقہ خبریں