افغانستان:غزنی اور تخار میں طالبان کے حملے،درجنوں اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے تخار اور جنوب مشرقی صوبے غزنی ميں طالبان جنگجوؤں کے حملوں ميں درجنوں  حفاظتی  اہلکار اور شہری مارے گئے ہيں

افغانستان:غزنی اور تخار میں طالبان کے حملے،درجنوں  اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے تخار اور جنوب مشرقی صوبے غزنی ميں طالبان جنگجوؤں کے حملوں ميں درجنوں  حفاظتی  اہلکار اور شہری مارے گئے ہيں۔

 صوبائی کونسل کے ارکان محمد اعظم افضالی اور سيد صلاح الدين برہانی نے بتايا کہ  گزشتہ  درميانی شب طالبان نے تخار کے خواجہ گھر ضلع ميں ايک فوجی اڈے پر حملہ کيا، جس ميں 14سے 20 افغان فوجی ہلاک اور 10سے 16 کے درميان زخمی ہوئے۔

 غزنی ميں جگہوری نامی ضلع ميں بھی طالبان کا حملہ جاری ہے البتہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی حتمی تعداد فی الحال واضح نہيں۔

طالبان نے آج  صبح دو مختلف چيک پوائنٹس پر حملہ کيا جہاں فائرنگ کے تبادلے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں