بھارت میں زیکا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی

جے پور اور اس کے جوار کے 2 علاقوں میں مزید 6 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص ہونے سے مریضوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 25 حاملہ خواتین ہیں

1074534
بھارت میں زیکا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی

بھارت میں زیکا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ خبر کے مطابق  آج سے جے پور اور اس کے جوار کے 2 علاقوں میں مزید 6 افراد میں زیکا وائرس کی تشخیص ہونے سے مریضوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 25 حاملہ خواتین ہیں۔

بھارت کی طبّی تحقیقاتی کونسل کے ماہرین نے وائرس کا سبب بننے والے مچھروں کے خلاف جدوجہد کے لئے شہروں اور ان کے اطراف میں استعمال کی جانے والی مچھر مار ادویات  کو تبدیل کر دیا ہے  اور وبا سے شدید متاثرہ علاقوں میں  شدید دھند اور مچھروں کے انڈوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

وزارت صحت کے حکام نے حاملہ خواتین کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔

حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں تقریباً 12 ہزار گھروں میں ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زیکا وائرس کے مریضوں میں آنکھیں سرخ ہونے، متلی آنے، سر، پٹھوں اور جوڑوں میں درد جیسی  علامات دکھائی دیتی ہیں اور تا حال اس وائرس کے علاج اور سدباب کی ویکسین موجود نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں