تائیوان میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

8 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین کی 5 بوگیاں  الٹ گئیں ، اس ٹرین پر 366 مسافر سوار تھے

تائیوان میں ٹرین  حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

تائیوان میں ٹرین حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔

تائیوان کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی فوکس تائیوان کی خبر کے مطابق کل نیو تائی پی شہر سے تائی تنگ شہر کا سفر کرنے والی ٹرین کے یلان  علاقے میں پٹری سے اترنے کے باعث رونما ہونے والے حادثے میں زخمیوں کی تعداد 187 تک جا پہنچی ہے۔

8 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین کی 5 بوگیاں  الٹ گئیں ، اس ٹرین پر 366 مسافر سوار تھے۔

طبی اور  آگ بجھانے والے  عملے کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں تو ٹرین کے  ملبےکے ایک حصے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری  جانب سے حادثے  کے باعث بیس ہزار مسافروں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس حادثے پر تحقیقات جاری ہیں۔ تائیوان کے رہنما سائی انگ وین  نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ہلاک شدگان  کے لواحقین سے تعزیت کی۔

 

 



متعللقہ خبریں