بھارت: ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی

صوبہ پنجاب میں ایک مسافر ٹرین کے فیسٹیول کے لئے ریل کی پٹڑی کے گرد جمع لوگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 61 تک پہنچ گئی

بھارت: ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبہ پنجاب میں ایک مسافر ٹرین کے فیسٹیول کے لئے ریل کی پٹڑی کے گرد جمع لوگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرین کے، دوسہرا میلے کے لئے جمع عوام   سے  ٹکرانے کے نتیجے میں مزید 3 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 72 افراد کا علاج جاری ہے۔

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی  نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امرتسر  میں شہروں کے درمیان سفر کرنے والی ٹرین دوسہرا میلے کے دوران جلائے جانے والے پُتلے کو دیکھنے کے لئے  جمع شہریوں کے درمیان سے گزر گئی تھی۔

حادثے کے بعد 58 افراد کی لاشیں ملی تھیں اور  زخمی ہونے والے افراد کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں