بھارت:فولادسازی کے کارخانے میں دھماکہ،12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے فولاد سازی کے کارخانے  میں زوردار دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کارخانہ  شعلوں کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہوگئے

بھارت:فولادسازی کے کارخانے میں دھماکہ،12 افراد ہلاک

 بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے فولاد سازی کے کارخانے  میں زوردار دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا کارخانہ  شعلوں کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

 دھماکے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،فائر بریگیڈ اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

 فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

آتشزدگی کے وقت  کارخانے  میں 25ملازمین موجود تھے جنہیں امدادی ٹیموں باہرنکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جن  سے معلوم ہوا کہ دھماکہ  گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا  ہے ۔



متعللقہ خبریں