چین نے امریکہ کے ساتھ متوقع سکیورٹی اجلاس منسوخ کر دیا

اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ  امریکہ کی طرف سے چین پر کسٹم ڈیوٹیوں کے اطلاق اور بحر چین کے اوپر سے فوجی پروازوں کے بعد کیا گیا ہے

1059949
چین نے امریکہ کے ساتھ  متوقع سکیورٹی اجلاس منسوخ کر دیا

چین نے امریکہ کے ساتھ رواں مہینے میں متوقع سکیورٹی اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے۔

امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔

امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز  کی خبر کے مطابق امریکہ کی ایک بااثر شخصیت نے، بیجنگ کے، رواں مہینے میں امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس کے ساتھ متوقع، سکیورٹی سربراہی اجلاس کو منسوخ  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ  امریکہ کی طرف سے چین پر کسٹم ڈیوٹیوں کے اطلاق اور بحر چین کے اوپر سے فوجی پروازوں کے بعد کیا گیا ہے تاہم دونوں فریقین میں سے کسی کی بھی طرف سے منسوخی کی وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

منسوخ کئے گئے اجلاس  کے کسی دوسری تاریخ پر منعقد ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین پر امریکہ کے کانگریس انتخابات میں مداخلت کرنے  کا الزام لگایا تھا  تاہم چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

وانگ نے جمعہ کے روز ذرائع ابلاغ کے لئے  جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بے چینی  پھیلانے کا سبب بن رہی ہے لیکن چین ان چالوں  کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا۔



متعللقہ خبریں