افغانستان: چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،9 فوجی ہلاک

افغان فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے ہرات میں قائم ایک چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے اچانک حملے میں 9 فوجی مارے گئے ہیں

افغانستان: چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،9 فوجی ہلاک

افغان فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی صوبے ہرات میں قائم ایک چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے اچانک حملے میں 9 فوجی مارے گئے ہیں۔

اس حملے میں 6 دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

 صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ  شام  کیے گئے اس حملے میں جوابی فائرنگ سے 10 کے قریب عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

 ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اس علاقے میں فعال ہیں۔

یاد رہے کہ افغان فوج کو حالیہ ہفتوں میں عسکریت پسندوں کی شدید کارروائیوں کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں