جاپان، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ

350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے والے اس زلزلے  کے بعد سے 26 افراد تا حال لا پتہ ہیں

جاپان، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ

جاپان کے شمالی علاقے ہوکائدو میں کل رونما ہونے والے 6٫7 کی شدت کے زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 16 تک ہو گئی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے  اعلان  کیا ہے کہ جزیرہ ہوکائدو کے جنگلات میں بھاری  تعداد میں مٹی کے تودے  گرنے کا موجب بننے والے زلزلے  سے ہلاک ہونے والے مزید 7 افراد کے بے جان بدنوں کو برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان  کی تعداد 16 تک ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے والے اس زلزلے  کے بعد سے 26 افراد تا حال لا پتہ ہیں۔

علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں