انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 515 تک ہو گئی

5 اگست کو  اس ملک میں 7 کی شدت کے زلزلے کے بعد 6٫3 اور 6٫9 کی شدت کے مزید دو زلزلے آئے تھے

1036372
انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 515 تک ہو گئی

انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک میں  پیش آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 515 ہو گئی ہے۔

قومی آفات ایجنسی  کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تقریباً 75 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے تو ساڑھے 4 لاکھ کے قریب  لوگوں کو اپنے گھر بار کو ترک کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو  اس ملک میں 7 کی شدت کے زلزلے کے بعد 6٫3 اور 6٫9 کی شدت کے مزید دو زلزلے آئے تھے۔

ملبے تلے سے  لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے تو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں