افغانستان: 99 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام

افغانستان کی برطانوی راج سے رہائی کی 99 ویں سالانہ یاد کو مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا جا رہا ہے، صدر اشرف غنی نے وزارت دفاع دفتر میں یاد گارِ آزادی  پر پھول چڑھائے

افغانستان: 99 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام

افغانستان کی برطانوی راج سے رہائی کی 99 ویں سالانہ یاد کو مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت میں  یومِ آزادی کی مناسبت سے  بھاری سکیورٹی کے ساتھ سرکاری تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔

صدر اشرف غنی نے وزارت دفاع دفتر میں یاد گارِ آزادی  پر پھول چڑھائے۔

تقریب میں انتظامی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ، نائب صدور ، وزراء، اسمبلی ممبران اور غیر ملکی سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان نے 1919 میں شاہ امان اللہ خان کے دور میں  برطانوی قبضے سے آزادی حاصل کی تھی۔



متعللقہ خبریں