بھارت، مون سون بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافہ

ھارت کے 7 صوبوں میں امسال مون  سون بارشوں   سے پیدا ہونے والی آفات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

بھارت، مون سون بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافہ

بھارتی صوبے کیرالا میں شدید بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب اور مٹی کےتودے گرنے سے سے 324 افراد ہلاک ہو گئے۔

کل بارشوں کا زور ٹوٹنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کرنے کی کاروائیوں کو سرعت دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے 7 صوبوں میں امسال مون  سون بارشوں   سے پیدا ہونے والی آفات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہ مراکز میں مقیم کرا دیا گیا ہے۔

سیلاب سے ریاست کیرالہ کے 14 علاقوں میں سے 12 بری طرح متاثر ہیں، ہزاروں کی تعداد میں مکانات زیرِ آب آگئے ہیں  تو 32 ہزارہیکٹر  زرعی علاقہ تباہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں