بھارت EBRD کا شراکت دار بن گیا

بھارت یورپ کے ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ بینک EBRD کا شراکت دار بن گیا

بھارت EBRD کا شراکت دار بن گیا

بھارت یورپ کے ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ بینک EBRD کا شراکت دار بن گیا ہے۔

EBRD کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی طرف سے سال 2017 میں پیش کردہ شراکت داری کی درخواست قبول کر لی گئی ہے اور اس طرح بھارت سرکاری طور پر بینک کا 69 واں حصے دار بن گیا ہے۔

بیان میں اس پہلو پر زور دیا گیا ہے کہ  شراکت داری کے سمجھوتے سے EBRD اپنی کاروائیوں والے ممالک میں بھارتی فرموں کے ساتھ مل کر زیادہ مقدار میں مشترکہ سرمایہ کاریوں کے امکانات حاصل کر سکے گا۔

سمجھوتے کے دائرہ کار میں بھارت کی حکومت EBRD کے اندر ساجھے دار ہونے کے باوجود بینک کے فنانسنگ ممالک میں شامل نہیں ہو گی۔

EBRD کے سربراہ سر سوما چکرورتی  نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساجھے داری کا یہ سمجھوتہ  بینک کے لئے بھی اور بھارت کے لئے بھی مفید ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بینک میں شمولیت پر ہمیں فخر ہے اور اس شراکت سے ہمارے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے والے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں