فلسطینیوں کا خون بہانے والا کسی کو کیا پانی دے گا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ  ری یونگ ہُ نے  کہا ہے کہ فلسطینیوں   کا خون بہانے  میں کسی تردد سے کام نہ لینے والا اسرائیلی وزیراعظم ایرانیوں کو پانی دینےکی پیشکش کر رہا ہے جو کہ سفید جھوٹ لگتا ہے

فلسطینیوں کا خون بہانے والا کسی کو کیا پانی دے گا: شمالی کوریا

 شمالی کوریا  نے  ایرانی  عوام کو  خشک سالی سے بچانے کےلیے   اسرائیلی وزیراعظم  کی تجویز پر سخت تنقید کی ہے۔

 شمالی کوریا کے وزیر خارجہ  ری یونگ ہُ نے  کہا ہے کہ شدت پسند  صیحونی  وزیراعظم  غزہ میں  پانی کی ایک بوند کو ترسنے والے فلسطینیوں   کا خون بہانے  میں کسی تردد سے کام نہیں لیتے اور ایران کو پانی کی پیشکش کر رہے ہیں جو کہ سفید جھوٹ  لگتا ہے۔

 یاد رہے کہ  اسرائیلی  وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے   پانی کی ترسیل کےلیے ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فارمولا ایرانی باشندوں کو پیش کرنے کی تجویز دی تھی ۔



متعللقہ خبریں