انڈونیشیا، میراپی آتشی ہپاڑ پر زور دار دھماکے

زلزلوں اور آتشی پہاڑوں سے متاثرہونے والے اس ملک میں 130 فعال آتش فشاں  موجود ہیں

976216
انڈونیشیا، میراپی آتشی ہپاڑ پر زور  دار دھماکے

انڈونیشیا کے وسطی علاقے جاوا میں میراپی آتش فشاں  کے لیے دوسرے درجے کا الارم  جاری کریا گیا  جبکہ  گردو نواح میں مقیم انسانوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیائی  متعلقہ  ادارے نے  اطلاع دی ہے کہ  کل  چار  بار آتشی پہاڑوں پر درمیانے درجے  کے دھماکے  ہوئے جس کے بعد    اس کے لیے دوسرے درجے کا اعلان دیا گیا ہے۔

دریں اثناء میراپی    سے   11 مئی  کے روز 5 ہزار 900 میٹر بلندی  تک پھیلنےو الے راکھ کے بادلوں سے  متاثر ہ  مکینوں کو بھی محفوظ مقامات کو   منتقل کر دیا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ زلزلوں اور آتشی پہاڑوں سے متاثرہونے والے اس ملک میں 130 فعال آتش فشاں  موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں