چین: فوجی مشقیں تائیوان کی آزادی کے حامیوں کے لئے ایک کڑی وارننگ ہیں

فوجی مشقیں چین کی قومی حاکمیت اور زمینی سالمیت کے تحفظ کی صلاحیت  اور عزم  کی عکاسی کرتی ہیں اور جزیرے  کی آزادی کے حامیوں کے لئے اب کوئی راہِ فرار نہیں ہے: آن فنگ شنگ

چین: فوجی مشقیں تائیوان کی آزادی کے حامیوں کے لئے ایک کڑی وارننگ ہیں

چین گورنمنٹ کونسل  کے آفس برائے امورِ تائیوان کے ترجمان  آن فنگ شنگ نے کہا ہے کہ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے تائیوان کے جزیرے کے اطراف میں منعقدہ فوجی مشقیں  یہاں کے آزادی کے حامیوں کے لئے ایک کڑی وارننگ  ہیں۔

آن فنگ شنگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی نے جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقیں کر کے جو پیغام دیا ہے وہ نہایت واضح اور دو ٹوک ہے۔ یہ مشقیں تائیوان کی آزادی کے حامیوں کے لئے اور ان کی سرگرمیوں کے لئے ایک کڑی وارننگ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

آن نے کہا ہے کہ یہ مشقیں چین کی قومی حاکمیت اور زمینی سالمیت کے تحفظ کی صلاحیت  اور عزم  کی عکاسی کرتی ہیں اور جزیرے  کی آزادی کے حامیوں کے لئے اب کوئی راہِ فرار نہیں ہے۔

ترجمان آن نے کہا کہ ہم جزیرے میں اٹھنے والی آزادی کی کسی بھی تحریک کا سدباب کرنے اور چینی کی قومی حاکمیت و زمینی سالمیت کا تحفظ کرنے کے لئے ضروری عزم ، ارادہ اور قابلیت  رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ واحد چین  کی پالیسی کی رُو سے بیجنگ انتظامیہ تائیوان کو چین عوامی جمہوریہ کا ایک اٹوٹ انگ سمجھتی ہے اور تائی پئی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔



متعللقہ خبریں