ڈاکٹر البطش کے قتل میں عالمی خفیہ اداروں کا ہاتھ لگتا ہے: حکومت ملائیشیا

ملائیشیا کے نائب وزیراعظم زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹرفادی البطش کے مجرمانہ قتل میں غیرملکی خفیہ  اداروں ملوث ہو سکتے  ہیں

957420
ڈاکٹر البطش کے قتل میں عالمی خفیہ اداروں کا ہاتھ لگتا ہے: حکومت ملائیشیا

ملائیشیا کے نائب وزیراعظم زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹرفادی البطش کے مجرمانہ قتل میں غیرملکی خفیہ  اداروں ملوث ہو سکتے  ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی سائنسدان اور نوجوان پروفیسر ڈاکٹر فادی البطش کو گزشتہ روز  صبح نماز فجر کے وقت نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا ۔

ڈاکٹر البطش کی مجرمانہ قتل سے متعلق ایک پریس کانفرنس  میں ملائیشیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ زاہد حمیدی نے کہا کہ پولیس قاتلوں کا تعاقب کررہی ہے اور  اس حوالے سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں جبکہ توقع ہے کہ جلد ہی مجرموں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر البطش پر حملہ کرنے والے دونوں افراد کی شناخت ہوئی ہے جو قفقاز ی  باشندے بتائے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ کولالمپور یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر البطش ترکی میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے کی تیاری کررہے تھے ۔

حمیدی کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ ڈاکٹر البطش فلسطین دشمن ریاست کے لیے بوجھ تھے اور وہ انہیں جان سے مارنے کے درپے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ملنے والے شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ اس مجرمانہ واقعے میں غیرملکی  خفیہ  اداروں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

 انہوں نے نام لیے بغیر اسرائیل کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ فلسطین دشمن کوئی بھی ملک ایسی کارروائی کرسکتا ہے۔

انہوں نے عالمی پولیس ایجنسی انٹرپول اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی پولیس ’آسیان پول‘ سے بھی اس البطش کے قتل کی تحقیقات میں معاونت کی اپیل کی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں