افغانستان: طالبان کا حملہ، صوبائی گورنر سمیت 7 افراد ہلاک

افغان صوبے غزنی میں طالبان کے ایک حملے میں مقامی گورنر سمیت سات افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

افغانستان: طالبان کا حملہ،  صوبائی گورنر سمیت 7 افراد ہلاک

افغان صوبے غزنی میں طالبان کے ایک حملے میں مقامی گورنر سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع خواجہ عامری میں آج  صبح  پیش آیا۔

 انہوں نے بتایا کہ طالبان سیڑھی کی مدد سے سرکاری کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے ترجمان نے مزید بتایا کہ  اس حملے میں خفیہ ادارے کے9 افسران زخمی بھی ہیں۔

 طالبان نے واٹس ایپ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 20 بتائی ہے۔

افغان حکام نے بتایا ہے کہ اس دوران حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں